چینی سفیر نے احسن اقبال کو سی پیک کا ہیرو قرار دے دیا،زبردست اعلان | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / چینی سفیر نے احسن اقبال کو سی پیک کا ہیرو قرار دے دیا،زبردست اعلان

چینی سفیر نے احسن اقبال کو سی پیک کا ہیرو قرار دے دیا،زبردست اعلان

اسلام آباد (آوازچترال نیوز ) چینی سفارتکار پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر احسن اقبال کے معترف ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چینی سفارتکار لی جیان ڑاؤ نے کہا کہاحسن اقبال سی پیک کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے احسن اقبال کو سی پیک مین کا خطاب دیا اور کہا کہ احسن اقبال مین آف ایکشن اور دیانتدار شخص ہیں۔ اس سے قبل سابق وزیر احسن اقبال نے چینی سفارتکار لی جیان ڑاؤ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور ٹویٹر پیغام میں بتایا تھا کہ انہوں نے چینی سفارتخانے میں سفارتکار لی جیان ڑاؤ کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ لی جیان نے سی پیک کے ثمرات حاصل کرنے میں میرے ساتھ کام کیا۔ یہ پاکستان کے ایک فولادی دوست ہیں۔پاکستان چھوڑنے پر میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لی جیان ڑاؤ کی کمی محسوس ہوتی رہے گی۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں احسن اقبال وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی تھے۔ واضح کہ پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کا سب سے اہم منصوبہ ہے جس سے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات نہ صرف مضبوط ہوئے بلکہ اس کی وجہ سے پاکستان اور چین میں کئی شعبوں میں تعاون کے معاہدے بھی کیے گئے۔سی پیک پر عملدرآمد کے بعد پاکستان اور چین کی عوام میں بھی ایک رشتہ بن گیا۔ دونوں ممالک کی عوام میں بھی گہری دوست دیکھنے میں آتی ہے۔ سی پیکمنصوبے میں دنیا کے کئی ممالک نے سرمایہ کاری کرنے اور اس کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

error: Content is protected !!