تازہ ترین
قیدیوں کے لئے 60دن معافی کا اعلان
پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا مسعودالرحمان نے تمام قیدیوں کی سزامیں 60دن کی تخفیف کرتے ہوئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیاہے معافی کا اطلاق دہشتگردی کے ملزموں پر نہیں ہوگا۔آئی جی جیل خانہ جات نے عیدالضحی کے پیش نظر تمام قیدیوں کی سزا میں 60 دن کمی کردی ہے سزامیں معافی کااطلاق عیدالضحی سے قبل یعنی 10اگست2019سے ہوگا اس سلسلے میں صوبے کے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کوباقاعدہ اعلامیہ جاری کردیاگیاہے واضح رہے کہ جن قیدیوں کی سزامیں تخفیف کااعلامیہ جاری ہوا ہے ان میں دہشتگردی کے ملزموں کوکوئی رعایت نہیں ملے گی۔تین دنوں کے اندررہائی یارعایت پانے والے قیدیوں کی تعداد متعلقہ دفاترمیں شائع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Facebook Comments