پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا خطاب دینے والے بین الاقوامی ادارے بلوم برگ نے تشویشناک قدم اُٹھالیا | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا خطاب دینے والے بین الاقوامی ادارے بلوم برگ نے تشویشناک قدم اُٹھالیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا خطاب دینے والے بین الاقوامی ادارے بلوم برگ نے تشویشناک قدم اُٹھالیا

کراچی ( آوازچترال نیوز )پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ابھرتی ہوئی (ایمرجنگ)مارکیٹ کا خطاب دینے والے بین الاقوامی ادارے بلوم برگ نے اسکی درجہ بندی کم کردی ہے جس کی وجہ مارکیٹ کی مسلسل گراوٹ کو قرار دیا گیا ہے۔بلوم برگ نے 2017 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے اسے ایشیا ایمرجنگ مارکیٹقرار دیا تھا۔ لیکن گزرتے وقت اورسیاسی حالات میں اتارچڑھاؤ کا برااثر اسٹاک مارکیٹ پرپڑا اوریوں 42 ہزار پر ٹریڈ کرنیوالی اسٹاک ایکسچینج مسلسل گراوٹ کا شکار رہی۔بلوم برگ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان کا د نیا بھر کے حصص بازار میں 20واں نمبر رہا۔ ایک سال کے دوران مارکیٹ میں 18فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی

error: Content is protected !!