تازہ ترین

اظہارتشکر۔۔۔۔۔اُن سب کامشکورہوں کہ جنہوں نے میری والدہ محترمہ کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے پر ہمیں حوصلہ دی/معراج خان موریر

چترال (نمائندہ آوازچترال)سابق ارپی ایم آغاخان فاونڈیشن چترال معراج خان سکنہ موریر نے کہاہے کہ ہم اپنے ان تمام دوست و احباب، رشتہ داروں، قابل فخر ہمسایوں،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان و عہدادران اور سیاسی شخصیات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے میری والدہ محترمہ کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے پر ہمیں حوصلہ دینے اور ہمارے غم کو بانٹنے کے لیے بنفسِ نفیس خود تشریف لائے۔ ٹیلی فون، ایس ایم ایس، سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے دنیا بھر سے اپنی پیغا مات بھیج کر ہمارے غم میں برابر کے شریک ہوئے۔
ہم معذرت چاہتے ہیں آپ سب سے کہ فردا فردا ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے ہم چترال کے لوکل اخبارات کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کے اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور آپ کے خاندانوں کو اپنے امان میں رکھیں۔امین

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button