15

اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے وہ چترال کے جملہ مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ ڈپٹی کمشنرلویر چترال

چترال ( نمائندہ آوازچترال) ڈپٹی کمشنرلویر چترال تنویر احمد نے کہا ہے کہ اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے وہ چترال کے جملہ مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے اور مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی اس سلسلے کی کڑی ہے جہاں وہ گراس روٹ لیول پر عوامی مسائل سے باخبر ہوتے ہیں۔ اپنے دفتر Image may contain: 1 person, indoorمیں چترال پریس کلب کے ایک وفد سے تعارفی ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہاکہ جشن شندور کے فوراً بعد چترال میں ان کی پوسٹنگ سے پہلے ہی گولین ویلی سیلاب برد ہوا تھا جس کے نتیجے میں بجلی گھر اور واٹر سپلائی اسکیموں اور کئی دیہات کے لئے سائفن ایریگیش اسکیموں کو بھی نقصان لاحق ہوا تھا جبکہ موری پائین کا واقعہ بھی اس میں شامل ہے جس میں تین افراد پائپ لائن بحال کرتے ہوئے لقمہ اجل بن گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ Image may contain: 3 people, people sitting, table and indoorگولین میں صوبائی حکومت سے متعلقہ انفراسٹرکچر وں کی نقصان کا حجم 32کروڑ روپے لگاکر حکام بالا کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے جس کی منظور ی کسی بھی وقت متوقع ہے۔انہوں نے کہاکہ صحافت ریاست کا چوتھا Image may contain: 3 people, people sitting and indoorستون ہے اور چترال جیسے علاقے میں صحافتی برادری سے ذمہ دارانہ روئیے کی امید ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ موری پائین کے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضے کا چیک وقوعہ کے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندردے دئیے گئے۔ اس موقع پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے انہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Image may contain: 3 people, people sitting, table and indoor