ڈیڑھ سوسے زائد ریسٹ ہاؤسز آؤٹ سورس کر نیکا فیصلہ | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / ڈیڑھ سوسے زائد ریسٹ ہاؤسز آؤٹ سورس کر نیکا فیصلہ

ڈیڑھ سوسے زائد ریسٹ ہاؤسز آؤٹ سورس کر نیکا فیصلہ

پشاور۔ (آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی حکومت کے ملکیتی ڈیڑھ سو سے زائد سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے پانچ رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے ٗاعلامیہ کے مطابق صوبائی سیکرٹری خزانہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ صوبائی سیکرٹری سیاحت و کھیل سیکرٹری انتظامیہ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کمیٹی کے ممبران ہوں گے کمیٹی 167سرکاری ریسٹ ہاؤسز محکمہ سیاحت کے حوالے کرنے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کے علاوہ ریسٹ ہاؤسز کو اچھی شہرت کے حامل سرمایہ کاروں کو لیز پر دینے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔

error: Content is protected !!