پشاور سے چترال موڑکہو جانے والی فلائنگ کوچ ,ریشن کے مقام کھائی میں جاگری . جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور 13 زخمی .
چترال( نمائندہ آوازچترال ) پشاور سے چترال موڑکہو جانے والی فلائنگ کوچ نمبر 7200 جسے ڈرائیور سیف الرحمن چلا رہا تھا ,ریشن کے مقام کوڑوم شغورمیں بے قابو ہو کر نیچے کھائی میں جاگری . جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور 13 زخمی ہو گئے . جان بحق شخص نور حسن کا تعلق سہت موڑکہو سے بتایا جاتا ہے . زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے . زخمیوں میں سے آٹھ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں , پانچ کو بونی میڈیکل سنٹر میں داخل کر دیا گیا ہے . ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے وجہ سے پیش آیا . اور کوچ بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے گر گئی . جس سے ایک جان بحق اور 13 زخمی ہوئے . تاہم دو افراد کسی بھی قسم کے چوٹ سےمحفوظ رہے . زخمیوں میں عصمت اللہ ولد شیر نیاب , سیف الرحمن , میر اعظم , نماز عید خان ,محمد عاطف ولد محمد شفیع , تیمور علی ولد امیر علی , تنویر حکیم ولد شیر حکیم , عبدالباسط , مدثر , عثمان علی اور حلیمہ بی بی شامل ہیں .