تازہ ترین

کالاش قبیلے کے لوگ 9اگست کو کالاشہ دور بمبوریت میں یونیسکو کے زیر اہتمام ولڈ انڈیجنس پیہل ڈے منائیں گے

چترال (نمائندہ آوازچترال) ہندوکش کے سب سے قدیم باشندے کالاش قبیلے کے لوگ 9اگست کو کالاشہ دور بمبوریت میں یونیسکو کے زیر اہتمام ولڈ انڈیجنس پیہل ڈے منائیں گے۔ جس کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ کالاشہ دور کے چیرمین بختوار شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا۔ کہ اس پروگرام میں تینوں کالاش ویلیز سے کالاش مذہبی پیشوا،عمائدین،کمیونٹی کے مردو خواتین اور کالاش سٹودنٹس شرکت کریں گے۔ کالاش مذہبی پیشوا اپنی مذہبی روایات اور لوک کہانیاں بیان کریں گے۔ سکولوں کے طلبہ میں کالاش مذہب اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے روایتی چیزوں کے حوالے سے پینل ڈسکشن اور کوئز کمپٹیشن منعقد کی جائے گی۔ تقریری مقابلے ہوں گے۔ اور کالاش کلچر سے متعلق پوسٹر بنانے کے مقابلے ہوں گے۔ جن میں صرف کالاش بچے بچیاں حصہ لے سکیں گے۔ چیرمین بختوار شاہ اور ممتاز ایکٹی وسٹ لوک رحمت کے مطابق ان مقابلوں کا مقصد بچوں میں ایک دوسرے سے تعلیمی سبقت حاصل کرنے کے جذبے کو اُجاگر کرنا ہے۔ اور دوسری طرف اپنے مذہب کے بارے میں اُن کو معلومات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ کالاش قبیلے کو ہندوکش کی وادی چترال میں قدیم ترین مذہب کے پیروکار باشندے ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جن کی آبادی تینوں کالاش ویلیز میں چار ہزار ایک سو ہے۔ اور وہ ان وادیوں میں اپنی مذہبی رسوم و رواج انجام دینے میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔ جس کا ثبوت یہ ہے۔ کہ ان کے مختلف تہواروں میں ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح شرکت کرتے ہیں۔ گذشتہ کچھ عرصے سے ہر سال نو اگست کو ورلڈ انڈیجنس پیپلز ڈے منایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ یہ کالاشہ دور بمبوریت میں منایا جائے گا۔ جس میں کالاش عمائیدین اپنی مذہبی رسومات کی انجام دہی، ان کے تحفظ پر بات کریں گے۔ اور نئی نسل کو گائیڈ لائن دیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button