تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں کفایت شعاری پالیسی نظرانداز ضم شدہ اضلاع کیلئے 52 نئی قیمتی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد( آوازچترال نیوز) پختونخوا حکومت کا ضم ہونے والے سات قبائلی اضلاع کے لئے کروڑوں روپے مالیت کی 52 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ۔گاڑیوں کی خریداری کے لئے صوبائی کابینہ سے اضافی گرانٹ کی منظوری لی جائے گی۔اس سلسلے میں صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کیا گیا ہے ۔جس کی صدارت وزیر اعلیٰ کریں گے جبکہ اجلاس کے لئے 15 نکاتی طویلایجنڈا تیار کیا گیاہے جس میں محکمہ زراعت ، محکمہ مواصلات و تعمیرات ، محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ،محکمہ قانون ، محکمہ بلدیات ، محکمہ صنعت ، محکمہ کھیل ، محکمہ زکواۃ، اوقاف ،

محکمہ داخلہ اور محکمہ بحالی و آبادی کاری سے متعلق اہم امور زیر بحث لائیں جائیں گے ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے بعد کفایت شعار ی اپنانے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button