.فوی طور پر مڑپ تورکہوڈسپنسری کو بحال کرنے کا مطالبہ.ویلج نائب ناظم | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / .فوی طور پر مڑپ تورکہوڈسپنسری کو بحال کرنے کا مطالبہ.ویلج نائب ناظم

.فوی طور پر مڑپ تورکہوڈسپنسری کو بحال کرنے کا مطالبہ.ویلج نائب ناظم

 چترال ( نمائندہ آوازچترال ) ویلج نائب ناظم مڑپ تورکہو نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے . کہ 650گھرانوں پر مشتمل مڑپ کی آبآدی  کو صحت کے مسال سے نجات دلائی جائے. اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا . کہ دشوار گزار پہاڑی پر واقع مڑپ گاؤں کیلئے تعمیر شدہ ڈسپنسری 2017 تک قائم رہی . 2017میں جب بشیرالدین کمپاونڈر کو یہاں ٹرانسفر کر دیا گیا . تو اس نے یہاں ڈیوٹی دینے کی بجائے اس کو بند کرکے اپنے گھر رائین تورکھو منتقل کیا . جس پر بار بار حکام کےنوٹس میں یہ مسئلہ پیش کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی . اور ڈسپنسری  میں موجود تقریبا تین لاکھروپےکی ادویات بھی ایکسپائر ہوئے . اور حکومت وعوام مڑپ دونوں کا بھاری نقصان ہوا . انہوں ںے کہا . کہ ویلج کونسل فنڈ سے تقریبا چھ لاکھ روپے خرچ کرکے کمرہ اور باتھ روم بھی تعمیر کۓگۓ ہیں . لیکن سب کچھ سہولت کے باوجود انہوں نے وہاں ڈیوٹی نہ دینے کی گویا قسم کھا لی ہے . ناظم نے کہا . کہ اب علاقے کو مختلف قسم کی بیماریوں نے گھیرے میں لےلیا ہے اور لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں . جبکہ علاقے کے لوگ اتنی استطاعت نہیں رکھتے . کہ معمولی نوعیت کی بیماریوں کے علاج کیلئے 50سے 100کلومیٹر کاسفر کرکے چترال پہنچ سکیں . یاشاگرام  میں اے کے ایچ ایس پی کے پرائیوئٹ ہسپتال کے اخراجات برداشت کر سکیں . انہوں نے فوی طور پر ڈسپنسری کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا .

error: Content is protected !!