تازہ ترین
ہز ہائی نس پرنس کریم آغا خان کے بھائی پرنس آمین کا چترال کادورہ
چترال ( نمائندہ آوازچترال) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا ہز ہائی نس پرنس کریم آغا خان کے بھائی پرنس آمین نے خصوصی طیارے میں منگل کے روز چترال کا دورہ کیا۔ چترال ائیرپورٹ پر ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد، اسماعلیہ ریجنل کونسل کے پریذیڈنٹ و دیگر نے اُن کا استقبال کیا۔ پرنس آمین نے بعد آزان بلچ میں اسماعیلی سنٹر کا دورہ کیا۔ اور دولومچ جاتے ہوئے زیر تعمیر آغاخان یونیورسٹی کی وزٹ کی۔ بعد آزان پرنس آمین نے شاہی قلعہ چترال کا دورہ کیا۔ جہاں مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر نے اُنہیں خوش آمدید کہا ۔ پرنس آمین نے شاہی قلعہ دیکھا۔ اور قلعے کی ساخت اور تاریخی حیثیت پردلچسپی کا اظہار کیا۔ پرنس آمین بعد آزان بذریعہ طیارہ واپس اسلام آباد روانہ ہوئے۔ پرنس آمین کی سکیورٹی کیلئے چترال پولیس اور اسماعیلی رضاکاروں کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔
Facebook Comments