تازہ ترین

مولانا فیض احمد موری پائین میں گاڑی حادثے میں جان بحق

چترال( نمائندہ آوازچترال)سنگور سے تعلق رکھنے والے مولانا فیض احمد ولد فیض محمد استاد گاڑی حادثے میں جان بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مرحوم اپنے فیملی کے ساتھ چترال سے موری پائیں گذشتہ روز جان بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کے لئے جارہے تھے کہ موری پائیں کے مقام پر پہنچ کر گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جسکی وجہ سے گاڑی میں سوار مولانا فیض محمد موقع پر جان بحق ہوگئے اور خاندان کے باقی افراد حادثے میں محفوظ رہی۔ مقامی لوگوں نے جان بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی کوغذی پہنچایا۔ جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ مولانا فیض احمد کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کو حوالہ کردیاگیا۔ مرحوم فیض کتاب گھر کے مرحوم فیض محمد استاد کے بیٹے،فیض اللہ اور فیض الرحیم کے چھوٹے بھائی تھے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button