دوبارہ گنتی میں حلقہ پی کے 115 سے جمعیت کے امیدوار کامیاب | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / دوبارہ گنتی میں حلقہ پی کے 115 سے جمعیت کے امیدوار کامیاب

دوبارہ گنتی میں حلقہ پی کے 115 سے جمعیت کے امیدوار کامیاب

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔الیکشن کمیشن نے سابقہ قبائلی اضلاع کے جملہ ایف آرز پر مشتمل صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 115 پر دوبارہ گنتی میں کامیابی کے بعد جے یو آئی (ف) کے امیدوار مولانا شعیب کی کامیابی کا سرکاری اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد سابقہ قبائلی اضلاع سے صوبائی اسمبلی کے کامیابی امیدواروں میں جے یو آئی (ف) کے امیدواروں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جملہ سابقہ ایف آرز پر مشتمل صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 115 سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا تھا مگر مولانا شعیب نے اسے چیلنج کرتے ہوئے دوبار ہ گنتی کی درخواست دی تھی جس پر دوبارہ گنتی میں مولانا شعیب کے ووٹوں کی تعداد بڑھنے پر الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار مولانا شعیب کی کامیابی کااعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

error: Content is protected !!