تازہ ترین

بمبوریت پولیس ، دیسی شراب،چرس اور پستول برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا

چترال(آوازچترال رپورٹ)بمبوریت پولیس کی منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کاروائی تیز، گشت کے دوران دیسی شراب،چرس اور پستول برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او قربان پناہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت کے دوران گذشتہ رات ملزمان شہزاد علی،شاہد علی اور علی اصغر اپر چترال سے15لیٹردیسی شراب،108گرم چرس اور ایک عدد دیسی ساخت کی پستول بمعہ دس عدد کارتوس برآمد کرکے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ بجرم 3/4,پی ایچ او،بی سی این ایس اے/15اے اے درج کرکے مجرمان کو پابند سلاسل کردیا۔عوامی،سماجی،اورسیاسی حلقوں نے بمبوریت پولیس کی طرف سے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف گیرا تنگ کرنے پر اُن کی تعارف کی ہے اور آئیندہ بھی اسی طرح کی کاروائیاں جاری رکھنے کی اُمید کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button