48

سعودی عرب نے عمرہ ویزوں کیلئے تاریخ کا اعلان کر دیا

لاہور(آوازچترال رپورٹ)۔سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عمرے کے ویزوں کا اجرا ء 15ذی الحج سے شروع کر دیا جائے گا۔سعودی عرب کی جانب سے حج کے بعد عمرے کے ویزوں کے لئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔  سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے ویزوں کا اجرا حج کے فوری بعد 15ذی الحج کو شروع کر دیا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ زائرین یکم محرم سے عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں داخل ہوسکیں گے۔

Facebook Comments