محکمہ پی۔ٹی۔سی۔ایل ایکسچینجز کی اپ گریڈیشن کیلئے فائبر آپٹکس کی لائنیں بچھانے کیلئے اپر چترال کے تمام روڈز کا بیڑہ غرق کردیا.پرویز لال | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / محکمہ پی۔ٹی۔سی۔ایل ایکسچینجز کی اپ گریڈیشن کیلئے فائبر آپٹکس کی لائنیں بچھانے کیلئے اپر چترال کے تمام روڈز کا بیڑہ غرق کردیا.پرویز لال

محکمہ پی۔ٹی۔سی۔ایل ایکسچینجز کی اپ گریڈیشن کیلئے فائبر آپٹکس کی لائنیں بچھانے کیلئے اپر چترال کے تمام روڈز کا بیڑہ غرق کردیا.پرویز لال

بونی( آوازچترال نیوز)تحریک حقوق اپر چترال کے جنرل سیکرٹری پرویز لال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پی۔ٹی۔سی۔ایل ایکسچینجز کی اپ گریڈیشن کیلئے فائبر آپٹکس کی لائنیں بچھانے کیلئے اپر چترال کے تمام روڈز بشمول چترال بونی روڈ، بونی تورکہو، بونی مستوج اور موڑکھو روڈز کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔ کھدائی کے بعد مناسب بھرائی کاکام نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں۔وقت گزرنے اور بارشوں کے بعد روڈز کی حالت مزید خراب ہوچکی ہے اور خدانخواستہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحریک حقوق عوام اپر چترال نے کئی مرتبہ متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا اور جلسوں اور قراردادوں کے زریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اورمارچ کے مہینے میں ایس۔ڈی۔او سی اینڈ ڈبلیو طارق نے تحریک حقوق عوام کے عہدہ داران اور عوامی نمائندوں کے ساتھ اپنی نشست میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پی۔ٹی۔سی۔ایل کی طرف سے سی اینڈ ڈبلیو کو پیسے ادا کیےجاچکے ہیں اور ہم عنقریب چترال۔بونی روڈ سمیت اپر چترال کے تمام روڈز کی صفائی اور بھرائی کاکام تسلی بخش طریقے سے کریں گے لیکن 4 مہینے گزرنے کے باوجود کوئی کام نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی چترال بونی روڈ کی مرمت کے لیے فنڈز ریلیز ہوکر ٹینڈر کے بعد ٹھیکہ دار کو دیا جاچکا ہے لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود کام شروع نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اُنہوں نےمندرجہ بالا حقائق کی روشنی میں تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے متعلقہ اداروں، مجاز افسران اورٹھیکہ دار سے پُرزور مطالبہ کیا  کہ روڈز کی مرمت اور بھرائی کے کام کو جلد از جلد شروع کرنے میں اپنا کرداراداکریں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے۔ اگر فوری طور پر کام کا آغاز نہ کیا گیا تو تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!