خیبرپختونخواپولیس کے 4اعلیٰ افسروں کے تبادلے | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / خیبرپختونخواپولیس کے 4اعلیٰ افسروں کے تبادلے

خیبرپختونخواپولیس کے 4اعلیٰ افسروں کے تبادلے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبرپختونخواپولیس کے سربراہ ڈاکٹرنعیم خان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات 4پولیس افسروں کے تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرنوشہرہ اظہار شاہ کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا ٗ ایس ڈی پی او صدرسرکل سی سی پی پشاورفضل واحد کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی ایڈمن سکول آف ٹیکٹس حیات آباد ٗ ڈی ایس پی ایڈمن سکول آف ٹیکٹس توحیداللہ کوتبدیل کرکے ایس ڈی پی او صدرسرکل سی سی پی پشاوراورقائمقام ڈی ایس پی سپیشل برانچ تاج محمد کو تبدیل کرکے قائمقام ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرزنوشہرہ تعینات کر دیا گیاہے۔

error: Content is protected !!