تازہ ترین

موری پائین میں دریا کے اوپر واٹر سپلائی کے پائپ کی مرمت کرتے ہوئے سات افراد دریا میں گرگئے جن میں سے تین افراد جان بحق ہوگئے جبکہ چار افراد کو شدید زخمی حالت میں دریا سے نکال لئے گئ

    چترال ( نمائندہ آوازچترال) چترال سے 30کلومیٹر دور بونی روڈ پر دریا پار واقع گاؤں موری پائین میں دریا کے اوپر واٹر سپلائی کے پائپ کی مرمت کرتے ہوئے سات افراد دریا میں گرگئے جن میں سے تین افراد جان بحق ہوگئے جبکہ چار افراد کو شدید زخمی حالت میں دریا سے نکال لئے گئے۔ یہ پائپ لائن گزشتہ ماہ 7جولائی کو گولین گول وادی میں سیلاب میں بہہ جانے پر گاؤں میں پانی کی سپلائی بند ہوئی تھی اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بحال کررہے تھے۔ جان بحق ہونے والوں میں افسر الدین ولد حاجی افسر خان، عنایت الرحمن ولد خواجہ محمد اور وسیع اللہ ولد کریم اللہ شامل ہیں جبکہ محراب اللہ ولد رحمت شاہ، نذیر شاہ ولد امیر شاہ، فضل امین ولد نور امین، دینار حسین ولد رحیم شاہ اور خلیل الرحمن ولد غلام محمد زخمی ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے ہیں۔ علاقے کے عوام لاش سڑک پر رکھ احتجاج میں مصروف ہیں اور حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سمیت چترال سے منتخب نمائندوں کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button