تازہ ترین

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بے سود، حقیقی آمدن کم ہوگئی

 اسلام آباد:(آوازچترال رپورٹ) رواں مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5سے 10 فیصد اضافہ کے باوجود تنخواہوں پر دوبار لگنے والے انکم ٹیکس کی وجہ سے ان کی حقیقی آمدن کم ہوگئی۔  رواں مالی سال کے بجٹ میں پی ٹی آئی حکومت نے چھوٹے ملازمین کی تنخواہیں 10 جبکہ گریڈ17 سے 20 کے افسران کی 5 فیصد بڑھائی تھیں۔گریڈ 21 اور22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔جن ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا بھی ہے وہ ان پر لگنے والے انکم ٹیکس سے کم ہے لہذا ان کی حقیقی آمدن کم ہوگئی ہے۔ چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا بعض ملازمین کی آمدن پر معمولی اثر پڑا ہے۔ سرکاری ملازمین کی آمدن کم ہونے سے اس کے اثرات کنزیومرمارکیٹ پربھی پڑیں گے۔ لہٰذا بعض فیکٹریوں نے اپنی پیداوار کم کردی ہے جس سے سرکاری محاصل میں کمی آسکتی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button