تین چائنیز انجنیرز اپر چترال کے مقام چپاڑی چمرکن گول میں پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں ڈوب گئے | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / تین چائنیز انجنیرز اپر چترال کے مقام چپاڑی چمرکن گول میں پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں ڈوب گئے

تین چائنیز انجنیرز اپر چترال کے مقام چپاڑی چمرکن گول میں پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں ڈوب گئے

چترال ( محکم الدین ) پشاور کے ایک پرائیویٹ مائننگ کمپنی کے تین چائنیز انجنیرز اپر چترال کے مقام چپاڑی چمرکن گول میں پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں ڈوب گئے .جس کے نتیجے ایک چائنیز انجنیر جان بحق ہو گیا.جبکہ دیگر دو کو بحفاظت نکال لیا گیا جان بحق چائنیز انجینئر کی لاش بھی بعد آزان تلاش کرکے نکال لی گئی .جس کی شناخت مسٹریوچینگ یے کے نام سے کی گئی ہے جبکہ مسٹر جینگبو اور مسٹر لی قوان محفوظ ہیں. ذرائع کے مطابق چائنیز کی یہ ٹیم چمر کن گول میں معدنیات کے ذخائر کی تلاش میں جارہے تھےکہ راستے میں پل عبور کرتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان چینی انجینئر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا. درین اثنا دروش کے مقام ارندو میں ایک مائن ڈی فیوز کرتے وقت دھماکہ ہوا جس سے مبینہ طور پر چار افراد زخمی ہوئے .

error: Content is protected !!