تازہ ترین

سرکاری دفتر کے نادہندہ ہونے کی سزا تاجر برادری اور عوام کو دینا ناانصافی اور بڑا ظلم ہے۔عوامی حلقے

چترال(آوازچترال نیوز)چترال ٹاون کے کاروباری مراکز میں روزانہ ناروا لوڈشیڈنگ نے کاروبار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔پیسکو حکام اب تک خاموش تھے۔اب اُنہوں نے خاموشی کوٹورتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے سرکاری اداروں میں سے چند ایک نادہندہ ہیں اس وجہ سے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔چترال کے عوام اور کاروباری طبقے کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اُنہوں نے کبھی بلوں کی ادائیگی میں تاخیر نہیں کی۔اگر سرکاری ادارے نادہندہ نکلے ہیں تو اس کی سزا کاروباری طبقے اور عام صارفین کو نہیں ملنی چاہیئے۔تاجر برادری،کاروباری طبقہ اور عام صارفین کا جائز مطالبہ ہے جو سرکاری ادارہ یا دفتر نادہندہ ہے اس کی بجلی کاٹ دی جائے۔سرکاری دفتر کے نادہندہ ہونے کی سزا تاجر برادری اور عوام کو دینا پرلے درجے کی ناانصافی اور بڑا ظلم ہے۔عوام نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جو بھی سرکاری ادارہ نادہندہ ہے اس کی بجلی کاٹ کر تاجر برادری اور عوام کو ناروا لوڈشیڈنگ سے نجات دی جائے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button