تازہ ترین

ڈی پی او چترال کیپٹن(ر) فرقان بلال تبدیل

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔خیبرپختونخواپولیس کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر محمدنعیم خان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات 9 اعلی افسروں کے تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں گذشتہ روزجاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق ڈی پی او چترال کیپٹن(ر) فرقان بلال کوسی پی او تبدیل کردیا گیا ہے ان کی اگلی تعیناتی پنجاب میں کی جائے گی۔ اسی طرح ایس پی کوآرڈینیشن وسیم ریاض کو تبدیل کرکے ڈی پی او چترال تعینات کردیاگیاہے ایس پی سپیشل برانچ سرفرازعلی شاہ کو تبدیل کرکے ایس پی کوآرڈینیشن سی سی پی پشاورتعینات کردیاگیاہے اے ایس پی /ایس ڈی پی او حیات آبادکیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کو تبدیل کرکے اے ایس پی /ایس ڈی پی او پراؤسرکل ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کردیاگیاہے۔ اے ایس پی کینٹ سی سی پی پشاور ریاض خان کو تبدیل کرکے ایس ڈی پی او کینٹ سی سی پی پشاورتعینات کردیاگیاہے ڈی ایس پی سول سیکرٹریٹ پشاور زرولی کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی سٹی iiپشاورتعینات کردیاگیاہے جبکہ ڈی ایس پی سکیورٹی سی سی پی پشاورنیازمحمدکو تبدیل کرکے ڈی ایس پی سول سیکرٹریٹ پشاوراورایس ڈی پی او پراؤڈیرہ اسماعیل خان محمداسماعیل کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی ایف آرپی ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کردیاگیاہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button