اورغوچ گاؤں کو سولر سسٹم کے ذریعے پانی کی فراہمی پر ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ اور نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور کا شکریہ اداکرتے ہیں۔محمد ولی شاہ
چترال (نمائندہ آوازچترال) اورغوچ گاؤں کے عمائیدیں سابق چیرمین محمد ولی شاہ، ویلج کونسل ناظم محمد نعیم، نائب وی سی ناظم ظہیرالدین، سابق یونین ناظم رحمتی، سوشل ورکر قاضی محمد اسحق نے اورغوچ گاؤں کو سولر سسٹم کے ذریعے پانی کی فراہمی شروع کرکے علاقے کا دیرینہ اور سنگین مسئلہ حل کرنے پر ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ اور نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور کا اورغوچ کے عوام کی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی کام ان کے مدبرانہ سوچ، نیت نیتی اور نیک جذبے کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قدیم الایام سے اورغوچ گاؤں پینے کے پانی کا قلت کے مسئلے سے دوچار رہا ہے اور کئی منصوبوں کی ناکامی کے بعد اس گاؤں کے عوام مایوسی کا شکار ہوئے تھے لیکن ضلعی حکومت نے 19لاکھ روپے خرچ کرکے ایک نمایان پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جوکسی بھی طرح معمولی بات نہیں ہے جہاں لوگ پانی سے مستفید ہوکر خوشی منارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ناظم اور نائب ضلع ناظم نے سولر سسٹم کے ذریعے پانی پہنچاکر ایک احسن طریقے سے علاقے کا بہت بڑا مسئلہ نہ صرف حل کیا بلکہ ہمارے سیاسی نمائندوں اور ترقیاتی کام کرنے والے اداروں کو یہ پیغام دیا کہ تھوڑے سے فنڈز سے ایک بڑا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے تحصیل میونسپل افیسر قادر ناصر کابھی اس پراجیکٹ کی تکمیل میں خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔