52

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، صدر مملکت نے پریذائیڈنگ افسر مقرر کردیا

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور صدر مملکت عارف علوی نے پرزائیڈنگ افسر کی تقرری کردی۔تفصیل کے مطابق یکم اگست کو ہونے والے سینیٹ اجلاس سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اورسینیٹر بیرسٹر سیف کو پرزائیڈنگ افسر مقرر کر دیاگیا ہے۔ بیرسٹر سیف یکم اگست کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔یکم اگست کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔

Facebook Comments