خیبر پختونخوا میں ایک ہزار گراؤنڈز کیلئے جگہوں کی نشاندہی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / خیبر پختونخوا میں ایک ہزار گراؤنڈز کیلئے جگہوں کی نشاندہی

خیبر پختونخوا میں ایک ہزار گراؤنڈز کیلئے جگہوں کی نشاندہی

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)سینئر وزیر برائے سیاحت وکھیل عاطف خان نے صوبہ بھر میں 1000سپورٹس گراونڈز کے لئے جلد ازجلد جگہوں کی نشاندہی کرنے اور اس پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قبائلی اضلاع سمیت پورے صوبے میں سپورٹس گراونڈ بنانے  کے لئے بجٹ میں 5.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

 اس حوالے سے سینئر وزیر عاطف خان کی زیرصدارت ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرڑی سپورٹس کامران رحمان  سمیت ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک  اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ ڈی جی سپورٹس نے سینئر وزیر کھیل کو مختلف سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مردان، بنوں اور ایبٹ آباد میں فی میل انڈور جمنیزیم کی منظوری دی گئی ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ صوبے میں ایک ہزار گراونڈز کے لئے کئی علاقوں میں جگہوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے جبکہ ضم شدہ اضلاع میں تحصیل سپورٹس گراونڈ ناواگء اور رزمک بھی سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تیار ہیں۔ ڈی جی سپورٹس نے سینئر وزیر کو مردان میں جاری سپورٹس سہولیات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔سینئر وزیر نے تمام سکیموں پر کام تیز کرنے اور نئی سکیمیں متعارف کرنے کی ہدایت کی۔سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ تمام ڈویژنل سطح پر فی میل انڈور جمنیزیم بنائیں جائینگے۔

error: Content is protected !!