مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ....شرح سود میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی بڑھے گی، رضا باقر | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ….شرح سود میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی بڑھے گی، رضا باقر

مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ….شرح سود میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی بڑھے گی، رضا باقر

کراچی (آوازچترال نیوز ) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ملک میں مزید مہنگائی بڑھے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے اس لیے ملک میں مزید مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے، شرح سود کا اطلاق 17 جولائی سے ہوگا اور نئی پالیسی دو ماہ کے لیے ہے۔رضا باقر نے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے، نئی شرح سود 13.25فیصد ہوگئی ہے، اگلے 2ماہ میں مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے،افراط زرکی شرح رواں سال 11سے 12فیصد رہنے کا امکا ن ہے۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں مانیٹری پالیسی میٹنگ ہوتی ہے ۔   میٹنگ میں آئندہ دو مہینے کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد نئی شرح سود 13.25فیصد ہوگئی ہے،نئی شرح سود کا اطلاق 17جولائی سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود کو بڑھانے کا فیصلہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روپے کی قدر کم ہونے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔اگلے 2ماہ میں مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔ بنیادی شرح سود میں 100بیسزاضافہ ہوا ہے۔رضاباقر نے کہا کہ اگلے 2ماہ میں مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے۔افراط زرکی شرح رواں سال 11سے 12فیصد رہنے کا امکا ن ہے۔2020ء میں ہماری کوشش کہ افراط زر کو مزید نیچے لایا جائے۔ دوسری جانب ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 50فیصد کمیریکارڈ کی گئی اور یہ 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایف ڈی آئی گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 3 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں ایک ارب 73 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔یہ اعداد و شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے جب حکومت بڑی مالی اور مالیاتی ضروریات، کمزور اور غیرمتوازن ترقی کے سخت اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے باعث ملک میں سب سے بڑے سرمایہ کار چین سے مالی سال 18 کے 2 اربڈالر کے مقابلے میں سرمایہ کاری کم ہو کر مالی سال 19 کے دوران 54 کروڑ ڈالر رہی

error: Content is protected !!