آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکان | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکان

آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکان

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)حکومت کی جانب سے آٹے کی تمام اقسام پر 17فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے نفاذ کے بعد آٹا 150سے 700روپے تک مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ٗ 20کلوکے تھیلے کی قیمت جو پہلے ہی 200 روپے بڑھ چکی تھی۔ اب ایک ہزار سے بڑھ کر 1150میں فروخت ہونے کا امکان ہے اسی طرح 80کلو کی بوری میں 550اور 85کلو کے فائن کی بوری میں مزید 700 روپے اضافہ متوقع ہے ٗ مارکیٹ میں اس وقت 85کلو کے فائن کی بوری کی قیمت 3800سے 4200کے درمیان ہے جو بڑھ کر 4900ہو جائے گی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد نعیم بٹ نے   کہا کہ حکومت نے آٹے کی تمام اقسام معدہ ٗ سوجی اور چوکر پر بھی 17فیصد جی ایس ٹی لگا دیا ہے۔ ایف بی آر کا چیئرمین کہتا ہے کہ جی ایس ٹی نہیں لگایا لیکن وہ ہمیں تحریری طور پرکچھ دینے کو تیار نہیں ٗ دراصل آٹے کی تمام اقسام پر جی ایس ٹی کا نفاذ ہو چکا ہے اسی لئے ایسوسی ایشن نے اس ٹیکس کا بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کی خاطر کل 16جولائی سے تین دنوں تک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ خیبر پختونخوامیں اس وقت 240فلور ملیں ہیں تاہم بحران کے باعث صرف ایک سو ملیں فعال ہیں۔

error: Content is protected !!