وزیراعظم کا عوام کو مناسب قیمتوں پر گھر فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / وزیراعظم کا عوام کو مناسب قیمتوں پر گھر فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا عوام کو مناسب قیمتوں پر گھر فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ

اسلام آباد(آوازچترال رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مناسب قیمتوں پر گھر فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔وہ جمعرات کو تیسرے پہر اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ گھر سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے تعمیر کئے جائیں گے جس میں حکومت زمین فراہم کرے گی جبکہ نجی شعبہ مکان تعمیر کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ زائد درخواستوں کی وجہ سے قرعہ اندازی کی جائے گی۔توقع ہے کہ یہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مکانوںکو آسان اقساط پر فراہم کرنے کو فروغ دے رہی ہے جو متعدد ملکوں میں رائج ہے۔عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سے سرکاری ملازمین کو مناسبقیمتوں پر مکان مل سکیں گے۔ وزیراعظم نے ملک کے پسماندہ علاقوں میں مقیم افراد کو بھی گھر فراہمکرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا کہ اسلام آباد کی دو کچی آبادیوں میں بھی یہ سکیم شروع کی جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ یہ سکیم پورے ملک میں مرحلہ وار پھیلائی جائے گی۔

error: Content is protected !!