چترال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے .وزیر زادہ | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / چترال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے .وزیر زادہ

چترال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے .وزیر زادہ

 چترال (محکم الدین )  اقلیتی رکن اسمبلی خیبرپختونخوا و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے جوٹی لشٹ گرڈ سٹیشن میں   ٹرانسفارمر کا باقاعدہ افتتاح کیا . اس موقع پرتحریک  انصاف کے رہنما  عبد اللطیف , رحمت غازی, سرتاج احمدخان , آفتاب ایم طاہر , منہاج الدین , مختار علی شاہ ایڈوکیٹ , انجینئر فضل ربی جان اور بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان وغیرہ موجود تھے . چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا . کہ وہ اپر چترال کے لوگوں کو علیحدہ بڑے ٹرانسفارمر کی تنصیب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں . اور انہیں خوشی ہے . کہ آیندہ انہیں پہلے کی طرح اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہونے لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے گی . اور اپر چترال کے بہن بھائی اب بجلی کی سہولت سے بغیر کسی تکلیف کے استفادہ  حاصل کریں  گے . وزیر زادہ نے کہا . کہ موجودہ چترال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے . اس نے اپنے قیام کے مختصر عرصے میں  دو ڈسٹرکٹ بنائے . نو آر سی سی پل زیر تعمیر ہیں . 2015 کے سیلاب کے انفراسٹرکچر کی بحالی پر کروڑوں فنڈ خرچ کئے . چترال بونی شندور روڈ کیلئے 16ارب 75 کروڑ روہے منظور کئے . کالاش ویلی روڈ , یونیورسٹی کیلئے فنڈ مہیا کئے . انہوں نے کہا . کہ سیاحت کی ترقی کیلئے گلگت شندور روڈ سمیت , بروغل, گرم چشمہ روڈ تعمیر کئے جا رہے ہیں. 600میگاواٹ بجلی کےمنصوبے تعمیر میں شامل ہیں . انہوں نے کہا . کہ گذشتہ حکومت نے  56 چھوۓے بجلی گھر چترال میں تعمیر کئے . جن سے لوگ کم قیمت پر بجلی حاصل  کر رہے ہیں . اب 81نئےبجلی گھروں کی منظوری ہو چکی ہے . انہوں نے کہا . کہ موجودہ ٹرانسفارمر اپر چترال کی ضرورت تھی . اور ہم نے جس دن عوام سے وعدہ کیا تھا . اس کو مشن بناکر کام کیا . اور آج اس کا افتتاح کرکے مجھے انتہائی خوشی ہو رہی ہے . اس موقع پر عبداللطیف نے کہا . کہ اس ٹرانسفارمرکی تنصیب صوبائی حکومت کے منڈیٹ میں نہیں تھا . لیکن انہوں نے مسلے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار سے بڑھ کر کام کیا . جس کے لئے ہم حکومت اور چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ دونوں کے مشکور ہیں .  انجنئیر فضل ربی جان نے  ٹرانسفارمر کے ٹیکنیکی امور پر بات کی اور کہا . کہ اس ٹرانسفارمر پانچ سےساڑھے پان میگاواٹ بجلی اپر چترال کومہیا ہوگی . اور ان کی مشکلات دور ہوں گی . رہنما پی ٹی آئی رحمت غازی نے کہا . کہ اپر چترال کا بہت بڑا مسلہ حل ہو گیا ہے . اور انشااللہ دیگر مسلے بھی بتدریج حل ہو جائیں گے . انہوں نے احمد فراز کا خوبصورت شعر سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا .

error: Content is protected !!