بیرون ملک سے ایک موبائل فون لانے والوں پر بھی ٹیکس کی چھوٹ ختم،کتنے دنوں تک رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی؟جانئے | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / بیرون ملک سے ایک موبائل فون لانے والوں پر بھی ٹیکس کی چھوٹ ختم،کتنے دنوں تک رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی؟جانئے

بیرون ملک سے ایک موبائل فون لانے والوں پر بھی ٹیکس کی چھوٹ ختم،کتنے دنوں تک رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی؟جانئے

اسلام آباد( آوازچترال نیوز)بیرون ملک سے ایک موبائل فون لانے والوں پر ٹیکس کی چھوٹ ختم،نجی ٹی وی کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں حکام نے انکشاف کیا ہے کہ فنانس بل کے بعد اب ایک موبائل پر بھی ٹیکس دینا ہوگا اور اس کا نفاذ یکم جولائی سے کردیا گیا ہے۔کسٹم حکام نے بتایا کہ اگر کوئی شخص اب ایک دن کے لیے ملک سے باہر جائے تو واپسی پر موبائل پر کسٹم ڈیوٹی دینا ہوگی۔حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ بیرون ملک سے پہلی مرتبہ لایا جانے والا فون رجسٹرڈ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور جو مسافر آئے گا اس کا فون کسی ایک سم پر60 روز چل سکے گا اور اس دوران اگر فون رجسٹرڈ نہ کرایا تو بند ہو جائے گا۔حکام کے مطابق ایک مرتبہ رجسٹرڈ فون بیرون ملک لے جانے والوں کو دوبارہ ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔کسٹم حکام نے مزید بتایا کہ موبائل فونز پر 6 ٹیکس سلیبز بنائے ہیں اور 500 ڈالر سے زیادہ کے فون پر زیادہ سے زیادہ 31 ہزار تک ڈیوٹی ہوگی۔

error: Content is protected !!