پولو ایسوسی ایشن چترال کی طرف سے احتجاجی ریلی میں نامعلوم افراد کی طرف سے غلط نعرے بازی کی شدید الفاط میں مذمت | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / پولو ایسوسی ایشن چترال کی طرف سے احتجاجی ریلی میں نامعلوم افراد کی طرف سے غلط نعرے بازی کی شدید الفاط میں مذمت

پولو ایسوسی ایشن چترال کی طرف سے احتجاجی ریلی میں نامعلوم افراد کی طرف سے غلط نعرے بازی کی شدید الفاط میں مذمت

چترال ( نمائندہ آوازچترال)چترال پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک،جنرل سیکرٹری معیز الدین بہرام ایڈوکیٹ اوردیگرنے منگل کے روزاحتجاجی ریلی کے دوران نامعلوم افرادکی طرف سےغلط نعر ے بازی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے پریس کانفرنس میں جشن شندور کے لئے کھلاڑیوں کے چناﺅ میں ڈی سی لویر چترال کے طریقہ کار کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ بعدازاں احتجاجی ریلی بھی اسی سلسلے میں تھی جبکہ فورسز کے بارے میں ہم نے ذکر تک نہیں کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جشن شندور کا چترال کی ترقی میں کلیدی کردار رہا ہے اس لئے اس جشن میں رخنہ اندازی ہم کبھی نہیں چاہیں گے اوراس کی کامیابی میں پولو ایسوسی ایشن ہر قسم کی تعاون کے لئےاب بھی تیار ہے۔

error: Content is protected !!