سلیکٹڈ کا متبادل لفظ ’چن تخب‘ سامنے آگیا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / سلیکٹڈ کا متبادل لفظ ’چن تخب‘ سامنے آگیا

سلیکٹڈ کا متبادل لفظ ’چن تخب‘ سامنے آگیا

اسلام آباد( آوازچترال نیوز ) سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے لفظ سلیکٹڈ پر ایوان میں پابندی لگائی تو ن لیگ نے ہینڈ پکڈ کا لفظ استعمال کرلیا اور اب پیپلز پارٹی نے ”چ±ن تخب“کا چناﺅ کرلیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے ایک بیان میں کہا ”چ±ن تخب وزیراعظم“نے نیب کو مخالفین کیخلاف ہتھیار بنا لیا ہے،بزدل ترینوں کے آقا آصف زرداری کو نہ جھکا سکے نہ جھکا سکیں گے۔ آصف زرداری ماضی کی طرح پھر باعزت بری ہونگے، عمران خان خاندان کی ٹیکس چوری بینامی ثابت شدہ جائیداد پر نیب بے اختیار ہے۔ علیمہ خان کی دوسرے ملکوں میں چھپی جائیدادوں کا سامنے آنا نیب سے اوجھل اور شوکت خانم کیلئے ملنے والے چندے کی دوستوں کی کمپنیوں میں غیرقانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا نیب کی پہنچ سے دورہے جبکہ نیب کا عمران خان فاو¿نڈیشن کے تحت زلزلہ زدگان کیلئے جمع کردہ چندے کا کوئی حساب نہ لینا بھی سوالیہ نشان ہے۔

error: Content is protected !!