وفاقی کابینہ میں پھر تبدیلی ، جہانگیر ترین نے اعلان کردیا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / وفاقی کابینہ میں پھر تبدیلی ، جہانگیر ترین نے اعلان کردیا

وفاقی کابینہ میں پھر تبدیلی ، جہانگیر ترین نے اعلان کردیا

اسلام آباد( آوازچترال نیوز ) تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیرخان ترین نے وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کا اعلان کردیا اور کہاہے کہ ’ کابینہ میں رد و بدل ہو گی تا ہم اسد عمر کی واپسی کا کچھ نہیں کہہ سکتا‘۔اپنے ایک انٹرویو میں میری نا اہلی بیلنسنگ ایکٹ تھا،کسی عالمی شخصیت نے نواز شریف یا زرداری کیلئے این آر او نہیں مانگا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی پچھلے دور حکومت میں بھی ایک دوسرے کے ساتھی تھے پیپلزپارٹی کے ساتھ مشترکہ جلسہ ہماری سیاسی غلطی تھی ہمارے ووٹرز نے ہمیں بہت برا بھلا کہا تھا، یہ ہمارے لیے سبق تھا ہم نے سینیٹ میں پیپلزپارٹی کا ساتھ سیاسی بنیادوں پر دیا تھا ، پیپلزپارٹی نے خیبرپختو نخوا میں ہمارے ایم پی ایز کو خریدا تھا اس وجہ سے ہم نے اپنے 15 سے 16 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکال دیا تھا ،ملک میں منتخب حکومت ہے سب کچھ قانون کے مطا بق ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں رد و بدل ہو گی تا ہم اسد عمر کی واپسی کا کچھ نہیں کہ سکتا، ٹیکنو کریٹ ہماری ضرورت ہیں اگر ہم ملک میں تبدیلی نہ لا سکے تویہ ہماری ناکامی ہو گی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تجربہ کار نہیں ہیں مگر ان کی کارکردگی بہتر ہو تی جا رہی ہے، پنجاب میں ایسا سسٹم لا رہے ہیں جس میں ہر گاو¿ں خود مختار ہو گا، دیہی علاقوں میں 20 ہزار اور شہروں میں 4 ہزار کونسلیں بنیں گی ۔پنجاب کا بلدیاتی نظام وزیراعظم عمران خان نے خود بنایا ہے۔

error: Content is protected !!