” 7 ارب ڈالر کی بات کر رہے ہیں، میں تو 7 ڈالر کسی کو نہ دوں“ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ” 7 ارب ڈالر کی بات کر رہے ہیں، میں تو 7 ڈالر کسی کو نہ دوں“

” 7 ارب ڈالر کی بات کر رہے ہیں، میں تو 7 ڈالر کسی کو نہ دوں“

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ کوئی پلی بارگین نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے کوئی ٹھیکے نہیں لیے بلکہ وہ ایک زمیندار آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 ارب ڈالر تو آئی ایم ایف بھی نہیں دے رہا تو میں کیا دوں گا، میں تو کسی کو 7 ڈالر بھی نہ دوں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ ہاﺅس سے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شرکت کی۔ یہ پروگرام ابھی چند منٹ ہی چلا تھا کہ اسے بند کرادیا گیا ۔ اسی پروگرام میں حامد میر نے سوال پوچھا کہ ایک ٹی وی چینل نے کہا ہے کہ آصف زرداری پلی بارگین پر تیار ہیں اور 7 ارب ڈالر دینے کیلئے رضا مند ہوگئے ہیں۔ سابق صدر نے اس سوال پر زور دار قہقہہ لگایا اور کہا کہ اتنا تو آئی ایم ایف نہیں دے رہی، میں تو کسی کو 7 ڈالر نہ دوں۔ ’ کس بات کا پلی بارگین؟ میں نے کون سا ٹھیکہ لیا ہے جس سے 7 ڈالر بنائے ہوں، میرا یہ دھندہ ہی نہیں ہے میں زمیندار آدمی ہوں، میرے ایک آدھ پلاٹ کراچی میں ہوں گے جو سب ڈکلیئرڈ ہیں۔‘سابق صدر نے کہا کہ وہ معیشت پر بات کرنے کیلئے سلیکٹڈ لوگوں سے نہیں بلکہ ریاست سے بات کرنے کے خواہشمند ہیں۔ میزبان نے سوال پوچھا کہ اگر ریاست سے بات کرنی ہے تو آپ کو وزیر اعظم سے ہی بات کرنی پڑے گی جس پر سابق صدر نے کہا ’ یہ ہوگا ہی نہیں تو کس سے بات کریں گے۔‘ حامد میر نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کیا آپ کو عمران خان کے جانے کا اتنا یقین ہے جس پر سابق صدر نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا ’یہ یقین ہے۔چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے آصف زرداری نے کہا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ہمارا ایک ٹوٹے گا، وہ پیپلز پارٹی کا جیالا نہیں ہے بلکہ کے پی سے لایا ہوا میرا تحفہ ہے۔

error: Content is protected !!