191ڈینٹل سرجنز کی بھرتیوں کے احکامات جاری | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / 191ڈینٹل سرجنز کی بھرتیوں کے احکامات جاری

191ڈینٹل سرجنز کی بھرتیوں کے احکامات جاری

پشاور۔ (آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر 191 ڈینٹل سرجنوں کی بھرتی و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ٗ انہیں گریڈ 17میں بھرتی کیا گیاہے محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق تعیناتیوں میں خواتین ٗ اقلیت اور معذور افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا تھا۔ ان ڈاکٹروں کو پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں واقع ہسپتالوں میں تعینات کیاگیا ہے واضح رہے کہ پبلک سروس کمیشن کی سفارشات اور چیف سیکرٹری سے منظوری کے بعد محکمہ صحت نے تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

error: Content is protected !!