ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنی ذاتی فنڈ سے بونی گول تک دو کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر کا اعلان | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنی ذاتی فنڈ سے بونی گول تک دو کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر کا اعلان

ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنی ذاتی فنڈ سے بونی گول تک دو کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر کا اعلان

چترال (نمائندہ آوازچترال) گولڈن محرکہ تنظیم بونی کے درخواست پر بونی بازار ٹو بونی گول کے عوام کے لئے ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنی ذاتی فنڈ سے بونی گول تک دو کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر کا حکم صادر کرنے پر تنظیم کے صدر محمد شفی اور بونی گول کے عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر تمام سیاسی اور منتخب لیڈر مولانا عبدالاکبر چترالی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس طرح عوامی مسائل حل کررہے ہوتے تو آج تک کوئی مسئلہ باقی نہ رہتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سڑک مولانا چترالی کی طرف سے عوام بونی کے لئے ایک انمول تخفہ ہے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہے۔

error: Content is protected !!