پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کافیصلہ | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کافیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کافیصلہ

اسلام آباد (آوازچترال رپورٹ )وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کافیصلہ کرلیا،اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق   وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے  میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا،ماہ جولائی میں موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔یاد رہے کہ ماہ جون میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں  ساڑھے 4 روپے فی لیٹر تک اضافہ  کیا گیا تھا ،ماہ جون میں ہونے والے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت108.42 سے بڑھ کر 112.68 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 86.94 سے بڑھ کر 94.49 روپے، جبکہ لائٹ ڈیزل86.94 سے بڑھ کر 88.62 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر ہے جو 122.32 سے بڑھ کر اب 126.82 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی ،ماہ جولائی میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی یہی قیمتیں برقرار رہیں گی۔یہ بھی یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے تیار کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 77 پیسےفی لٹرکمی کی تجویز کی گئی تھی جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے 30 پیسےتک اضافےکاامکان ظاہر کیا گیا تھا ۔

error: Content is protected !!