قطر نے 3 ارب ڈالرز کے پیکج کے تحت پہلی قسط پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کردی | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / قطر نے 3 ارب ڈالرز کے پیکج کے تحت پہلی قسط پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کردی

قطر نے 3 ارب ڈالرز کے پیکج کے تحت پہلی قسط پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کردی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) قطر نے 3 ارب ڈالرز کے پیکج کے تحت پہلی قسط پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کردی، امیر قطر کی جانب سے حالیہ دورہپاکستان کے دوران مالی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا، پہلی قسط کی مد میں 50 کروڑ ڈالرز منتقل کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستان کا حقیقی دوست ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔ قطر کی جانب سے اعلان کردہ 3 ارب ڈالرز کے مالیاتی پیکج کی پہلی قسط پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔قطر نے مالیاتی پیکج کی قسط کی مد میں 50 کروڑ ڈالرز پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ قطر کی جانب سے پاکستان کو دی گئی رقم قرضہ تصور نہیں ہوگا۔ یہ رقم سرمایہ کاری تصور کی جائے گی۔ قطر پاکستان کو کل 6 قسطوں میں 3 ارب ڈالرز کی رقم فراہم کرے گا۔   تاہم دوسری جانب عالمی میڈیا کے مطابق قطر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ اور سرمایہ کاری کے لئے فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان کو ملنے والی رقم پر شرح سود 3 فیصد کے قریب ہی ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر، یو اے ای 2 ارب ڈالر اورچین 3 ارب ڈالر فراہم کر چکا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف بھی معیشت کو سہارا دینے کی خاطر پاکستان کو 6 ارب ڈالرقرض فراہم کرے گا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق قطر کی جانب سے دی جانے والی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے مستحکم ہوگا۔قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کی حکومت پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور ڈپوزٹس کی صورت میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ نئی سرمایہ کاری کے بعد قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری 9 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔ واضح رہےکہ چند روز قبل امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جس کے دوران دنوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔

error: Content is protected !!