قلعہ بالا حصار میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180ویں برسی کی تقریب | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / قلعہ بالا حصار میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180ویں برسی کی تقریب

قلعہ بالا حصار میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180ویں برسی کی تقریب

پشاور( آوازچترال نیوز) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180ویں برسی کی تقریب پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار میں منعقد ہوئی جس میں صوبہ بھر سے سکھ برادری کے رہنمائوں اور اقلیتی ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز مہا راجہ رنجیت سنگھ کی بہادری کے قصے سے کیا گیا جبکہ ان کے دور میں برصغیر پاک و ہند میں گوردواروں اور قلعوں کی تعمیر کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی گئی سکھ رہنما بابا گورپال سنگھ نے اس موقع پر بتایا کہ تمام گروصاحبان کے بعد مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سکھ مذہب کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں سکھ مذہب میں لنگر کی روایت بھی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی جانب سے ڈالی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ کم عمری میں مہاراجہ کا لقب حاصل کرنا اعزاز سے کم نہیں بلکہ مہاراجہ کے طور پر جو ریفارمز اور خطے میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں لائی گئیں وہ بذات خود ایک بہت بڑی کامیابی ہے رکن صوبائی اسمبلی روی کمار نے بتایا کہ رنجیت سنگھ صرف سکھوں کا نہیں بلکہ اس خطے کا ہیرو ہے اور آج اسے یاد رکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ سکھ مذہب اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہے رنجیت سنگھ نے اس خطے میں کامیاب حکمرانی کا راز واضح کر دیا جبکہ ان کے دور میں عام شہریوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے ۔   جمعیت علماء اسلام ف کے رکن صوبائی اسمبلی رنجیت سنگھ اور پی ٹی آئی کے وزیر زادہ نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے اختتام میں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جبکہ لنگر بھی شرکاء میں تقسیم کیاگیا۔

error: Content is protected !!