وزیر اعظم سیکریٹریٹ:گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بجٹ | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / وزیر اعظم سیکریٹریٹ:گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بجٹ

وزیر اعظم سیکریٹریٹ:گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بجٹ

اسلام آباد (آوازچترال رپورٹ) وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ  بجٹ مختص کیا گیا ہے۔  وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے لئے آئندہ مالی سال کے لئے ایک ارب 17کروڑ18لاکھ روپےمختص کئے گئےہیں جو کہ گذشتہ سال کی نسبت 18کروڑ 58 لاکھ 78ہزار روپے زیادہ ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق گذشتہ سال وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے لئے 98کروڑ 60لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے، نظرثانی شدہ بجٹ میں ایک ارب نو کروڑ 29لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ آئندہ سال کے لئے وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے بجٹ میں 18کروڑ 59لاکھ روپے زیادہ رکھے گئے ہیں، جبکہ 30 کروڑ نو لاکھ روپے انتظامیہ کےلئے نئے ہیڈ میں مختص کئے گئے۔

error: Content is protected !!