افغان مہا جرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / افغان مہا جرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع

افغان مہا جرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع

پشاور (آوازچترال رپورٹ) ۔وفاقی حکومت نے پاکستان میں موجود14 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں مزید ایک سال جبکہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے قیام میں 4 ماہ کی توسیع کر دی ہے اس سلسلے میں وفاقی وزارت سفیران اور سرحدی امور کی جانب سے جار ی ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کو سمری ارسال کی گئی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان، افغانستان اور ایران پر مشتمل سہ فریقی معاہدے کے تحت پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی جائے جس پر کابینہ نے منظوری دیتے۔ ہوئے پروف آف رجسٹریشن کا رڈز رکھنے والے افغان مہاجرین کے قیام میں آئندہ سال جون 2020ء تک کے لئے جبکہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے قیام میں 31 اکتوبر تک توسیع دے دی گئی ہے واضح رہے کہ حکومت پاکستان گزشتہ چند سالوں سے مسلسل رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع دے دیا ہے۔

error: Content is protected !!