اساتذہ کے سرکاری سطح پر انتخابات کا شیڈول | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / اساتذہ کے سرکاری سطح پر انتخابات کا شیڈول

اساتذہ کے سرکاری سطح پر انتخابات کا شیڈول

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے اساتذہ کے سرکاری سطح پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت پولنگ 26ستمبر کو ہوگی اور 27ستمبر کو سرکاری سطح پر نتائج کا اعلان کیا جائیگا کاغذات نامزدگی کا عمل 3جولائی سے شروع ہوگا جس کی آخری تاریخ 12جولائی مقرر کی گئی ہے موصول شدہ کاغذات نامزدگی کو 15جولائی کو جاری کیا جائیگا 26جولائی کو اپیلیں جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ 27جولائی کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی جائے گی منظور شدہ کاغذات نامزدگی پر 30جولائی کو اعتراضات جمع کرائے جائینگے 31جولائی کو اپیلوں کو نمٹایا جائیگا امیدواروں کی دستبرداری کیلئے 5اگست اور 6اگست کو امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی نامزدگی کرینگے۔

error: Content is protected !!