قومی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں پولیو کے 5نئے کیسز کی تصدیق کی ہے | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / قومی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں پولیو کے 5نئے کیسز کی تصدیق کی ہے

قومی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں پولیو کے 5نئے کیسز کی تصدیق کی ہے

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) قومی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں پولیو کے 5نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جن میں 2 کیس بنوں ٗ2تورغر اورایک کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے ان نئے کیسزکے بعد رواں سال کے دوران خیبر پختو نخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 26 جبکہ ملک بھر میں 32ہوگئی ہے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے۔ نمونوں کے لیبارٹری ٹسٹ کے مطابق خیبر پختو نخو امیں پولیو وائرس سے متا ثر ہونے والے بچوں میں تین بچے جبکہ دو بچیاں شامل ہیں بنوں میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے ایک بچے کی عمر 8ماہ اور دوسرے کی 10ماہ ہے تورغر میں 48ماہ کی بچی اور 24ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شمالی وزیر ستان میں 11ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کے ریکارڈ سے معلوم ہواہے کہ پانچوں بچوں میں سے کسی کوبھی معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں دیئے گئے تھے۔ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب میں ای او سی کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر)کامران احمد آفریدی نے کہا کہ جب تک ہم تمام بچوں تک پولیوویکسین کی رسائی حاصل نہیں کر لیتے تب تک پولیو کیسز سامنے آتے رہیں گے اس لئے تمام والدین سے بار بار یہ التماس کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں۔

error: Content is protected !!