20اسسٹنٹ کمشنروں سمیت 28 صو بائی افسروں کے تبادلے | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / 20اسسٹنٹ کمشنروں سمیت 28 صو بائی افسروں کے تبادلے

20اسسٹنٹ کمشنروں سمیت 28 صو بائی افسروں کے تبادلے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صوبائی حکومت نے 28 افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کے احکامات جاری کردئیے ہیں اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری صنعت جان محمدکو اے ڈی سی ملاکنڈ،ان کے پیش رو اے ڈی سی ملاکنڈ منصور ارشد کو اے ڈی سی تورغر ٗ اے ڈی سی تو رغر محمد سلیم کو ڈپٹی سیکرٹر ی محکمہ صنعت ٗ سیکرٹری آر ٹی اے ڈی آئی خان محمد اقبال خان کو اے ڈی سی کرک جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ محمد طفیل کو سیکرٹری آر ٹی اے ڈی آئی خان ٗ اے ڈی سی کرک محمد ارشاد کو ڈی ایم او آئی ایم یو محکمہ تعلیم لگادیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل محکمہ ایڈ منسٹریشن تیمور خٹک کو محکمہ داخلہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی پشاور نور علی خان کو ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل ٗصوبائی حکومت نے مختلف اضلاع میں تعینات گریڈ17کے 20اسسٹنٹ کمشنروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کرک بشیر احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی پی ایس آر اے، اسسٹنٹ کمشنر بونیر محمد علیم کو سپیشل آفیسر محکمہ داخلہ اسسٹنٹ کمشنر بالا کوٹ مانسہرہ امان احمد کو سیکشن آفیسر محکمہ زراعت اسسٹنٹ کمشنر بٹ گرام عمران خان کو ڈپٹی کلکٹر کے پی ریونیو اتھارٹی۔ اسسٹنٹ کمشنر اوگی مانسہرہ بابر تنولی کو اسسٹنٹ کمشنر غازی اسسٹنٹ کمشنر ہنگو شاہد رفیق کو سیکشن آفیسر محکمہ اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ فضل رحیم کو سیکشن آفیسر محکمہ صحت، اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت عید نواز کو سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ، اسسٹنٹ کمشنر صوابی عبدالصمد نظامانی کو اسسٹنٹ کمشنر کرک،اسسٹنٹ کمشنر ہری پور محمد شوجین نسترو کو اسسٹنٹ کمشنر اوگی،اسسٹنٹ کمشنر پشاور نادر شہزاد خان کو اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ نواب سمیر کو اسسٹنٹ کمشنر بالا کوٹ، اسسٹنٹ کمشنر ملاکنڈ طیب حیات کو اسسٹنٹ کمشنر بٹ گرام اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ عبدالرحمان ڈوگر کو اسسٹنٹ کمشنر اپر دیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!