ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے :ٹرمپ | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے :ٹرمپ

ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے :ٹرمپ

واشنگٹن(آوازچترال رپورٹ): ایران امریکہ کشیدگی کے بعد ٹرمپ نے ایک دفعہ پھر دھمکی آمیز لہجہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ہمارے مفادات کو نقصان پہنچایا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا ۔   ایران نے امریکی کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کا طرز عمل احمقانہ ہے ،امریکہ کا کہنا ہے کہ ایرانی لیڈر قوم کا پیسہ دہشتگردی کے فروغ پر صرف کر رہے ہیں اور یہ لوگ صرف طاقت کی زبان جانتے ہیں .  ٹرمپ نے ایران پر واضح کر تے ہوئے کہا کہ اگر امریکی مفادات کو نقصان پہنچا یا گیا تو ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے ۔

error: Content is protected !!