آصف زرداری نے نیا چئیرمین سینیٹ بننے کا عندیہ دے دیا | Awaz-e-Chitral

Breaking News

Home / تازہ ترین / آصف زرداری نے نیا چئیرمین سینیٹ بننے کا عندیہ دے دیا

آصف زرداری نے نیا چئیرمین سینیٹ بننے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (  آوازچترال نیوز) آصف زرداری نے نیا چئیرمینسینیٹ بننے کا عندیہ دے دیا، آل پارٹیز کانفرنس میں صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق، بعد سابق صدر مملکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خود کو چئیرمینسینیٹ کا امیدوار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے پر اتفاق کیا ہے۔جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والہ بھی مستعفی ہو جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹا کر حکومت کو پیغام دیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب آل پارٹیز کانفرسن کے انعقاد کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔   میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ صادق سنجرانی کو چئیرمینی سینیٹ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کی جگہ نیا چئیرمین سینیٹ کون ہوگا۔ اس سوال پر آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں خود ہی آ جاوں گا۔ تاہم ذرائع یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ بلاول بھٹو چئیرمین  سینیٹصادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے مخالف ہیں۔

error: Content is protected !!