7 افسروں کی تقرریوں وتبادلو ں کے احکامات جاری | Awaz-e-Chitral

Home / تازہ ترین / 7 افسروں کی تقرریوں وتبادلو ں کے احکامات جاری

7 افسروں کی تقرریوں وتبادلو ں کے احکامات جاری

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔صو بائی حکو مت نے سا ت افسروں کی تقرریوں وتبادلو ں کے احکامات جاری کئے ہیں اعلامیہ کے مطابق او ایس ڈی عطاء الرحمان کو ایڈیشنل سیکر ٹری محکمہ اطلاعات اور ان کے پیش رو خواجہ فہیم سجاد کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیکر ٹری بلدیات کمال خان ٗ ڈپٹی سیکر ٹری سپورٹس محمد ریاض خان ٗ ڈپٹی سیکر ٹری سٹیبلشمنٹ کامران خٹک ٗ ڈپٹی سیکر ٹری انرجی محمد واصف سعیداور ڈپٹی سیکر ٹری زکواۃ آصف علی کی خدمات محکمہ خزانہ کے سپرد کر دی گئی ہیں جنہیں کیپرا میں ڈائریکٹر ٗایڈیشنل کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹر تعینات کیا جا رہا ہے۔

error: Content is protected !!