تازہ ترینصحت

خیبرپختونخوا میں پولیو کیخلاف ہنگامی اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد۔(آوازچترال رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پولیو سے متعلق پیر کو ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیو پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او لکی مروت اور ڈی ایچ او بنوں سمیت متعدد کو معطل کرنے، پولیو مہمات کے دوران محکمہ صحت کے اختیارات کمشنرز کو دینے، آئندہ پولیو مہم کے دوران انکاری والدین کے خلاف ایف آئی آر نہ کرنے اور محکمہ پولیس کو پولیو ورکرز کی حفاظت یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پولیو کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈہ سے پیار و محبت سے جنگ لڑیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button