تازہ ترین

ایوان صدر کی تزئین وآرائش کیلئےایک کروڑ71 لاکھ کا ٹینڈرجاری

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) ایوان صدر کی تزئین وآرائش کے لیے ایک کروڑ71 لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری کر دیے گئے، ایوان صدرکو نئے پاکستان کے شایان شان بنانے کاعمل تیزی سے جاری ہے، ایوان صدرکے مرکزی گیٹ کیلئے قالین، باتھ رومز، کچن، فواروں، فرنیچر، سوئمنگ پول، دیگرسامان کیلئے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان صدرکو نئے پاکستان کے شایان شان بنانے کاعمل تیزی سے جاری ہے۔ایوان صدرکی تزئین وآرائش کے لیے ایک کروڑ71 لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری کر دیے گئے۔ ٹینڈر کے تحت ایوان صدرکے پانچویں فلورکے فوارہ پر30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ ایوان صدرکے لان میں موجودہ فوارہ کی مرمت پر12 لاکھ87 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔ اسی طرح ایوان صدرکے مختلف استقبالیوں کے لیے 33 لاکھ روپے کا سامان خریدنے کا ٹینڈرجاری کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایوان صدرکے سوئمنگ پول کے لیے5 لاکھ 93 ہزارروپے فراہم کرنے کا ٹینڈرجاری کردیا گیا ہے۔ ایوان صدرکے مرکزی گیٹ پربچھانے کے لیے7 لاکھ 26 ہزارروپے کا قالین درکار ہے۔ باتھ روم میں8 لاکھ72 ہزاراورکچن کی مرمت کے لیے پونے15لاکھ روپے، مرکزی ہال کی میزوں کا کپڑا خریدنے کے لیے2 لاکھ 48 ہزار روپے، اور ایوان صدرکی تیسری منزل کی تزئین وآرائش19 لاکھ 76 ہزار روپے کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ ایوان صدرکی دوسری منزل کی9 لاکھ 90 ہزارروپے میں تزئین وآرائش ہوگی۔اسی طرح ایوان صدرپرلگے قومی پرچم کو اتارنے کے لیے 3 لاکھ 63 ہزارروپے کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ ایوان صدر میں فرنیچراوردیگرسامان 20 لاکھ روپے سے خریدا جائے گا۔ دوسری جانب حکومت نے کفایت شعاری کے تحت بجٹ میں حکومتی اخراجات کو انتہائی کم کیا ہے۔ کابینہ نے اپنی تنخواہیں 10 فیصد کم کی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کو بھی کم کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button