51

ے ٹی ایچ میں 20ا دارہ جاتی میڈیکل آفیسرز تعینات

پشاور۔ (آوازچترال رپورٹ)خیبر ٹیچنگ ہسپتال نے 20ادارجاتی میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کی احکامات جاری کر دیئے ہیں ان میڈیکل آفیسر ز کو فکس تنخواہ پر گریڈ 17میں بھرتی کیا گیا ہے جن میں 8 ڈاکٹروں نے ایف سی پی ایس فیلو شپ کی ٹریننگ مکمل کی ہے اوران میڈیکل آفیسرز کو ہسپتال کے مختلف یونٹس میں تعینات کیا جائیگا۔ ان ڈاکٹروں میں ڈاکٹر منظور خان ٗڈاکٹر گل نرگس ٗڈاکٹر نادیہ اقبال ٗڈاکٹر عمیر رسول ٗڈاکٹر گلزار حُسین ٗڈاکٹر لیلیٰ شمیم ٗڈاکٹر فرحان ٗ ڈاکٹر پیر محمد ذاہد ٗڈاکٹر کبیر احمد خٹک ٗڈاکٹر سادیہ ہارون ٗ ڈاکٹر عمران الدین ٗ ڈاکٹر مصباح اللہ خان ٗ ڈاکٹر ارشد خان ٗ ڈاکٹر اسد خان ٗ ڈاکٹر پلوشہ حُسین ٗڈاکٹر سید عاصمہ صفدر ٗڈاکٹر حضر ت امین ٗ ڈاکٹر ماریہ محمود ٗ ڈاکٹر اسد اللہ خان اور ڈاکٹر فیاض الرحمان شامل ہیں۔

Facebook Comments